22 جون 2012 - 19:30

صدر مملکت اپنے لاطيني امريکا کے دورے ميں وينيزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچ گئے -

 ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد  جمعے کي شام برازيل سے وينيزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچے - کاراکاس ہوائي اڈے پر وينيزوئلا کے نائب صدر الياس ہا‎ؤوا اور ديگر اعلي رتبہ عہديداروں  نے ان کا استقبال کيا- ان کے سرکاري استقبال کي تقريب سنيچر کو وينيزوئلا کے ايوان صدر ميں منعقد ہوگي -صدر مملکت کے اس دورے کا مقصد ايران اور وينيزوئلا کے باہمي روابط ميں زيادہ سے زيادہ فروغ کي راہوں کا جائزہ لينا اور اہم  عالمي وعلاقائي مسائل پر تبادلہ خيال کرنا ہے -صدر مملکت برازيل کے  شہر ريو ڈي جنرو ميں ماحوليات پر عالمي کانفرنس ميں شرکت اور برازيل کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کے بعد وينيزوئلا پہنچے ہيں - ريوڈي جنرو ميں انہوں نے  ايک پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا تھا کہ دنيا پر بد عنوان طاقتوں کے مسلط کردہ نظام کا اميتازي اور ناکارآمد ہونا دنيا والوں پر ثابت ہوچکا ہے -انہوں نے کہا تھا کہ  بدعنوان طاقتوں نے  انساني معاشرے کو  مختلف  طبقات  ميں تقسيم کررکھا ہے ، خود کو حق کا معيار بتاتي ہيں اور اپنے آپ کو يہ حق ديتي ہيں  کہ  اقوام کے خلاف جو چـاہيں کريں -ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس پريس کانفرنس  کہا تھا کہ آج يہ بات سب پر عياں ہے کہ ہميں ايک نئے عالمي نظام کي ضرورت ہے جو عدل و انصاف اور باہمي محبت و مہرباني پر استوار ہو ، جس ميں تمام انسانوں اور تمام اقوام کا احترام کيا جائے اور جو صرف تھوڑے سے سرمايہ داروں پر توجہ دينے کے بجائے کرہ ارض کے سات ارب انسانوں پر برابر سے توجہ دے -......./169